یوایس ایڈکی طرف سے کاشتکاروں کو 50ہزار سے ایک لاکھ 25ہزارڈالرگرانٹ دینے کامنصوبہ

منگل 15 نومبر 2016 20:11

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو یوایس ایڈکی طرف سے 50ہزارڈالرسے ایک لاکھ 25ہزارڈالرکی گرانٹ دینے کامنصوبہ بنایاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایوان تجارت وصنعت کے سابق نائب صدر اورمینگوگروورز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میجر(ر)طارق خان اوراین پی اوکے ریجنل انچارج علی احسن نے چیمبرکے اجلاس میں بتایاکہ یوایس ایڈکی طرف سے کولڈچین ڈویلپمنٹ کے منصوبہ کااعلان کیاگیاہے جس کے تحت کاشتکاروں کوگرانٹ ایوان تجارت وصنعت ملتان کی مددسے فراہم کی جائے گی ۔

انہوںنے بتایاکہ اس منصوبہ کے تحت سبزیوں کاٹمبریچر ڈائون اورانہیں 21دن تک کولڈسٹوریج کے ذریعے محفوظ رکھاجائے گاتاکہ ان کوبرآمدکیاجاسکے۔میجر(ر)طارق نے کاشتکاروں پروزوردیاکہ وہ یوایس ایڈکولڈچین ڈویلپمنٹ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔