بھارتی جنگی جنون وجارحانہ عزام سے پورے خطہ کے امن کو خطرہ ہیں،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 15 نومبر 2016 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ وگولاباری کی مذمت اور 7فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف وریزی اور برہان مظفر وانی کی شادت کے بعد 130دنوں سے وہاں پر کرفیو و120افراد کی شہادت کے بعد اب لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی بلااشتعال فائرنگ وگولاباری اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارتی جنگی جنون وجارحانہ عزام سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کے امن کو خطرہ ہے۔

بھارت پڑوسی ہونے کے باوجود پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور تقسیم سے لیکر آج تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

آبی جارحیت سے لیکر، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو بھاشن اور سی پیک میں روڑے اٹکانا اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی حالیہ دہشتگردی اور جنگی جنون کا سختی سے نوٹس اور اس مسئلہ کو عالمی فورم پر اٹھانے کے ساتھ آئندہ جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے۔صوبائی امیر نے مرحومین کی مغفرت اور پاک وطن کی حفاظت کیلئے شہید ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کی درجات کی بلندی کی دعا کی۔