بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی اور نہتے شہریوں سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادت بھارتی بذدلی کی بدترین مثال ہے

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ کی لیگی وفد سے بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن)کے سنئیر رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی اور نہتے شہریوں سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادت بھارتی بذدلی کی بدترین مثال ہے،نریندر مودی پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھیں پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے جو ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،وہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے،وفد میں خیرپور سکھر ،نواب شاہ ودیگر ضلعوں کے رہدیداران شامل تھے،انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں پسپائی کے بعد سرحدی علاقوں میں چھیڑ چھاڑ کررہا ہے جس کی اسے بھاری قیمت چکانی ہوگی،بھارتی شب خون مارنے کے بعد پاکستان کی بہادر افواج کے حوصلے اس وقت بلند ہوتے ہیں جب سپہ سالار پاک فوج جنرل راحیل شریف مورثوں کا دورہ کر کے جوانوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت سے حقائق سامنے آئیں گے،اس لئے لازم ہے کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں،سید غوث علی شاہ نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کے انتقام پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر جمہوریت کا اثاثہ تھے،مرحوم ہر کڑے وقت میں ثابت قدم رہے اور انہوں نے اصولوں پر سودا بازی نہیں کی ،جہانگیر بدر نے ہمیشہ اپنی پارٹی سے وفاداری نبھائی ،سید غوث علی شاہ نے مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور ورثاء کے لئے صبر کی دعا کی،سید غوث علی شاہ نے صوفی بزرگ شاہ نوانی کے مزار پر ونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کاررروائی میں معصوم شہریوں خاص کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا نا آخری درجے کی درندگی ہے،انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ باری تعالیٰ تمام شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔