جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون قتل‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 20:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون قتل، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قصبہ عبدالمجید جکھرانی میں 25سالہ خاتون بشیراں کو غیرت کے نام پر تشدد کرکے قتل کرلیا گیا ہے، حدود کی صدر پولیس کے مطابق قصبہ عبدالمجید جکھرانی میں ملزم رمضان بلیدی نے غیرت کے نام پر اپنی 25سالہ بیوی بشیراں کو لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیااطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے،غیرت کے نام پرقتل ہونے والی خاتون کی لاش کو سول اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ،صدر پولیس کے ہیڈ محرر غلام مرتضیٰ بروہی نے بتایا کہ گرفتار ملزم رمضان بلیدی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :