کراچی اور بلوچستان میں دشمن ملک کی ایجنسیز سرگرم ہیں،طارق مدنی

منگل 15 نومبر 2016 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں دشمن ملک کی ایجنسیز سرگرم ہیں، پی اے سی قیام ا من کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس بات کا اظہار انہوںنے اپنے کوئٹہ دورے کے موقع پر سی پی اوکوئٹہ عبدا لر ز اق چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے امن و امان و دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیاطارق مدنی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن امن کی ضمانت ہے اس پر مکمل عملدرآمد سے ہی پائیدار امن کا قیام ممکن ہے۔

دنیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی صلا حیتوں اور جرأت کو تسلیم کیا ہے انہوںنے پی اے سی کے ترجمان محمد اسلم خان فاروقی کو ٹیلی فون پر اپنے کوئٹہ دورے کی گزشتہ روز کی تفصیلات بتا تے ہوئے بھا ر تی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کو مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا نے کی ناکام کوشش قرار دیا اور کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں آزا دی کے پروانوں کی جدوجہد کو دبا نے میں ناکام ہوچکا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے فی الفور جا مع و ٹھوس حکمت عملی تر تیب دے۔

(جاری ہے)

بھا ر تی فوج کی لائن آف کنٹرول کی وقفے وقفے سے خلاف ورزی ناقابل برداشت ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی محاذ آرائی کا نہیں، بلکہ اتحاد و یکجہتی کا ہے دشمن وطن عزیز کو نقصان پہچانے کے درپے ہے ،بات اب مذمت سے آگے نکل چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی بقاو سا لمیت کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا اور بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جوا ب دینے کیلئے میدان میں نکلنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :