پشاور ،ڈپٹی کمشنر نے ہیوی ٹریفک کی شہر میںصبح 7 سے شام 7 بجے تک داخلے پر پابندی عائد کر دی

منگل 15 نومبر 2016 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت سامان وغیرہ سے لدی ہوئی ہر قسم گاڑیوںاور ٹرکوں کے شہر میں داخلے اور نقل و حرکت پر صبح سات بجے سے شام سات بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ تک نافذالعمل رہیگا۔

متعلقہ عنوان :