Live Updates

بھارت نے سارک کانفرنس سبوتاژ کی‘پاکستان کا ایسا نہیں کریگا‘ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خود شرکت کرونگا ، بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے،بھارت پر جارحیت بند کرنے کیلئے کئی ممالک دباو ڈال رہے ہیں ، تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے کا فیصلہ افسوسناک ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی فاٹا اصلاحات کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے،بھارت پر کئی ممالک دباو ڈال رہے ہیں کہ وہ جارحیت بند کرے،تحریک انصاف کا مشترکہ اجلاس میں نہ آنے کا فیصلہ افسوسناک ہے،بھارت نے سارک کانفرنس کو سبوتاژکیا لیکن پاکستان کا ایسا نہیں کریگا اور میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خود شرکت کروں گا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاںفاٹا اصلاحات کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ترک اسکولز کے عملہ کو واپس بھیجنے سے فرق نہیں پڑے گا۔پاک امریکہ 71 برس پرانے تعلقات ہیں۔ اسلیے پاکستان ہارٹ آف ایشیا میں ضرور جائے گا۔بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں شہادتوں اور بارڈر کی خلاف ورزی کے باوجود پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریگا۔بھارت جا کر بھارتی ہم منصب سے سائیڈ لائن ملاقات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔( و خ )
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات