دفاع وطن کے لئے جان کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں،الطاف شکور

منگل 15 نومبر 2016 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاسبا ن پاکستان کے صدر الطاف شکور ، سینئر رہنمائوں رفیق احمد خاصخیلی ، اعظم منہاس اور عبدالحاکم قائد نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جارحیت اور فائرنگ کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے اور پاک فوج کے 7شہیدوں کو دفاع وطن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کی ہے اور پاک فوج کے 7شہیدوں کو دفاع وطن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

یہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں ۔

(جاری ہے)

شہداء کے لئے بلندی درجات ، زخمیوں کے لئے دعائے صحت اور شہداء کے اہل و عیال کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میںالطاف شکور و دیگر نے کہا ہے کہ ’’سی پیک‘‘ معاہدہ اور پاکستان میں خوشحالی کا خواب بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے وہ ہماری سرحدوں پر جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے، بھارت کو خون ناحق کا حساب دینا ہوگا، ظلم و جبر کی اندھیری رات ختم ہو کر انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :