سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلشن حدید ‘بن قاسم ٹائون میں استعمال اراضی کی خلاف ورزیوں پر سختی سے نوٹس لیا

منگل 15 نومبر 2016 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلشن حدید ،بن قاسم ٹائون کراچی میں استعمال اراضی کی خلاف ورزیوں پر سختی سے نوٹس لیاہے اور جلدہی ان پر قانونی کاروائی کیلئے خبردار کیاہے،تفصیلات کے مطابق ایس بی سی نے گلشن حدید کے علاقے میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی طورپرقائم شورومز،بیوٹی پالرز،کلینکس ،دکانوں ،نجی بینک اوراسکول وغیرہ کے مالکان کومتنبہ کیاہے کہ گلشن حدید فیز l اورفیزllمیں رہائشی پلاٹوں کے غیرقانونی کمرشل استعمال کاسلسلہ جاری ہے جوکہ لیز اورلے آئوٹ کی خلاف ورزی ہے اور علاقے کے ماسٹرپلان کو نقصان پہنچاکر بنیادی سہولیات کومتاثر کررہاہے اور انکے استعمال کنندگان بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی جانب سے مزکورہ کمرشل استعمال کنندگان کونوٹسزز دیئے گئے تھے کہ وہ اس عرصے میں رہائشی بنگلوں کا کمرشل استعمال ترک کرکے ان کو قانونی دائرے میں لے آئیں۔مہلت گزرنے کے بعد ایس بی سی اے اس سلسلے میں ضروری قانونی کاروائی کرنے کی مجاز ہے ،اس حوالے سے ایس بی سی اے نے خبردار کیاہے کہ مزکورہ غیرقانونی استعمال اراضی کے خلاف عنقریب کاروائی کی جائے گی اور ا س ضمن میں مالکان کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔مزید براں ایس بی سی اے نے عوام الناس کو متنبہ کیاہے کہ رہائشی پلاٹس کاکمرشل استعمال غیرقانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :