کراچی ‘ناظم آباد میں پولیس کی کارروائی ‘مقابلہ2 زخمی ملزمان سمیت3 افراد گرفتار‘اسلحہ موبائل فونز اور چھینی موٹر سائیکل برآمد

منگل 15 نومبر 2016 20:45

کراچی ‘ناظم آباد میں پولیس کی کارروائی ‘مقابلہ2 زخمی ملزمان سمیت3 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) نیو کراچی اور ناظم آباد میں پولیس کی کارروائی ،مقابلہ2 زخمی ملزمان سمیت3 افراد گرفتار،اسلحہ موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق منگل کو نیو کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد2 ملزمان شیخ بلال اور ریحان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کی2 ٹی ٹی پستول 4 موبائل فونز اور شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،جبکہ ملزم کی2 ساتھی سلمان اور واجد بخش فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئت،پولیس نے بتایا کہ2 موٹر سائیکلوں پر سوار4 ملزمان راہ گیروں احمد عباس زہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 ملزمان زخمی ہوگئے،جنہیں حراست میں لے لیا گیا،ادھر ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عبدالمجید عرف شیرا کو گرفتار کر کے اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا،پولیس نے بتایا کہ ملزم اسٹریٹ کرمنل ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتیں کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :