Live Updates

ملک دشمن قوتیں پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں،پاکستان تحریک انصاف صوبائی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈ ر ثمر علی خان

منگل 15 نومبر 2016 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈ ر ثمر علی خان نے شاہ نورانی خودکش حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بذدلانہ کاروائی میں ملوث دشمن قوتوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے او ر سانحہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں ، وہ منگل کو سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر زخمیوں کی عیادت اور متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کررہے تھے،ثمر علی خان نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔

حکمران اپنے کاروباری دلچسپی کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن کا نام تک نہیں لے رہے ہیں۔جو حکمرانوں کی نا اہلی اور نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان نے مزید کہا کہ سانحہ میں 50سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع اور 100سے زائد زخمی ہونا ایک قومی سانحہ ہے۔بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں ۔ دہشت گردوں کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست ہوں گے،پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے لئے دہشت گردوں کو آخری انجام تک پہنچانے کے لئے پوری قوم سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات