مہاجر لارنس آف عربیہ کا کردار ادا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، ڈاکٹر سلیم حیدر

منگل 15 نومبر 2016 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجروں کو بچکانہ اور شعبدے بازی کی سیاست سے باہر نکل کر حقیقت پسندی کی سیاست کرنی ہوگی۔ پہلے ہی مہاجر 30 سالوں سے ڈرامے بازی اور شخصیت پرستی کی سیاست کی نذر ہوچکے ہیں، وہ ناظم آباد میں MIT کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ گزشتہ 30 سالوں سے مہاجروں کو سیراب کے پیچھے لگایا ہوا ہے، آج پوری قوم مہاجر حقوق سے نابلد ہوچکی ہے۔ حقوق کے نام پر جمع ہونے والے مہاجر شخصیت پرستی کی بھینٹ چڑھا دیئے گئے۔ آج عوام یہ معلوم کرنے میں حق بجانب ہیں کہ 15ہزار شہید ہونے والے مہاجروں کے ورثاء اور خود پوری مہاجر قوم کو اب تک کیا ملا ہے۔

(جاری ہے)

چند مفاد پرست جن میں لندن میں بیٹھا 5 کا ٹولہ بھی شامل ہے مہاجروں کو بیوقوف بناکر خود عیاشیاں کررہے ہیں۔

ان کی اپنی مہاجر قوم کیلئے کوئی قربانیاں نہیں۔ وہ لندن کے پرفضاء محفوظ مقامات پر بیٹھ کر مہاجر نوجوانوں کے جذبات سے کھیل کر ایک مرتبہ پھر اپنی راج دھانی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،لیکن اب مہاجر قوم انہیں سمجھ چکی ہے اور وہ ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جانے کو تیار نہیں، انہوں نے کہاکہ جب بھی مہاجر تاریخ لکھی جائے گی تو مصنوعی اور خودساختہ لیڈر ہی مہاجروں کے دشمن قرار پائیں گے، انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ مہاجر متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں اور ان چہروں کو پہنچانیں جو مہاجر دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر لارنس آف عربیہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :