ہزارہ یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے جائزہ کیلئے اجلاس، یونیورسٹی کیلنڈر پر ہر صورت عمل درآمد کی ہدایت

منگل 15 نومبر 2016 20:45

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کی۔ دیگر شرکاء میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منظور شاہ، ڈین ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی، ڈین لاء اینڈ اینڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سہیل شہزاد، ڈائریکٹر اکیڈمکس لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) محمود خان، ڈپٹی پرووسٹ حاجی رفیق اور ڈاکٹر فیاض خان ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے شرکت کی۔

ڈپٹی رجسٹرار زبیر عالم خان نے شرکاء کو یونیورسٹی کے اکیڈیمک کیلنڈر سے متعلق بریف کیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کیلنڈر پر ہر صورت میں عمل کیا جائے تاکہ تعلیم و تحقیق کے معیار میں بہتری آئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز بروقت ہو اور اختتام بھی مقررہ وقت پر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو معیاری اور بہتر بنانے کیلئے تمامتر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور اکیڈیمک کیلنڈر کی پر عمل درآمد کرنے کے حوالہ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں سمسٹر قوانین کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعدد تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں پر اطمنان کا اظہار کیا گیا اور طلباء و طالبات کے وقت کو یونیورسٹی میں قیمتی اور بامقصد بنانے کیلئے فیصلے کئے گئے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلجمعی اور ذمہ دارانہ طور پر حصہ لینے پر تعلیمی شعبوں کے سربراہان، پروفیسرز اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :