وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سربراہی میں گڈانی حادثے کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس میں پیش کر دی

کمیٹی نے مزدوروں کے تحفظ کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ جہاز کے مالک پر بھی یہ ذمہ داری ڈالی جائے کہ وہ مزدورں کے تحفظ کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنائے

منگل 15 نومبر 2016 20:48

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سربراہی میں گڈانی حادثے کی انکوائری کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں گڈانی حادثے کی انکوائری کے لئے قائم کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ وزیراعظم آفس میں پیش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے گڈانی میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ جہاز کے مالک پر بھی یہ زمہ داری ڈالی جائے کہ وہ مزدورں کے تحفظ کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنائے ۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں شپ ری سائیکلنگ بورڈ گڈانی تشکیل دیا جائے جو حکومت احکامات اور قوانین پر مکمل عمل درآمد کرائے تا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ہوسکے ۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ متعلقہ اداروں کے زمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ‘متاثرہ فیملی کے لئے معاوضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :