حکومت نے ملک میں انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا۔انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا ہے، کمپنیز آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے -آف شور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے گلوبل رجسٹر بنایا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 20:14

حکومت نے ملک میں انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا۔انسداد منی ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسحٰق ڈار نے تمام سرکاری اداروں اور متعلقہ حکام کو ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا ہے، جبکہ حال ہی میں کمپنیز آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مشترکہ کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے گلوبل رجسٹر بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :