جہانگیر بدر کی رسم قل ادا کردی گئی

منگل 15 نومبر 2016 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی رسم قل گزشتہ روز بعدنماز عصر ان کی رہائش گاہ پر واقع علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ ادا کی گئی جس میں پارٹی رہنمائوں بیرسٹر عامر حسن، پیر سید ناظم ناظم حسین شاہ، منور انجم اور مولانا طارق جمیل سمیت جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رسم قل میں قرآن خوانی کی گئی اور مولانا طارق جمیل نے بیان دیتے ہوئے مرحوم جہانگیر بدر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔(اے ملک)