سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت10دسمبر تک ملتوی

ْنجم سیٹھی اور ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری ، آئندہ پیشی پر طلب

منگل 15 نومبر 2016 21:21

سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت10دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت10دسمبر تک ملتوی کردی گئی،نجم سیٹھی اور ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فقیر حسین نے فرائی ڈے ٹائمز میں نجم سیٹھی کی طرف سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے،کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی،نجم سیٹھی اور ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے پیش نہ ہونے اور پر سماعت پر اگلی تاریخ ڈالنے پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلبی کا نوٹس جاری کردیا،کیس کی آئندہ سماعت10 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :