صوبائی خودمختاری کورول پیک کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ ملک کے لئے خطرناک ہوگی،رضا ربانی

اداروں کو کام کرنے دیا جائے، پارلیمان کو مضبوط اور فعال اور آئین میں رہتے ہوئے کام کیا جائے تو تمام ادارے نہ صرف کام کریں گے بلکہ مضبوط ہونگے،چیئرمین سینٹ کی جہانگیر بدر کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی خودمختاری کورول پیک کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ ملک کے لئے خطرناک ہوگی۔ اداروں کو کام کرنے دیا جائے پارلیمان کو مضبوط اور فعال بنایا جائے اور آئین میں رہتے ہوئے کام کیا جائے تو تمام ادارے نہ صرف کام کریں گے بلکہ مضبوط ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر مرحوم کی رسم قل کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت دی گئی صوبائی خودمختاری کو مکمل طور پر نافذالعمل نہیں کیاجارہا ہے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ اصولوں پر قائم رہی ہے اور یہ کہتے ہوئے مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ ایک ایسے شخص کی بات کرتے ہیں جس نے اس ملک کا آئین پامال کیا، عدلیہ کو معطل کیا اور اس شخص پر آرٹیکل کا مقدمہ ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ایسا شخص جس نے اس ملک کو تباہ کردیا اس کے بارے میں یہ سوچیں کہ وہ واپس آکر سیاست میں حصہ لے گا سمجھ سے بالاتر ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مودی سرکار جنون کی کیفیت میں ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس پامال کیے ایسے حکمران کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :