ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے جد جہد انسان کی بہت بڑی سعادت ہے، اشرف آصف جلالی

منگل 15 نومبر 2016 21:21

ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے جد جہد انسان کی بہت بڑی سعادت ہے، اشرف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں26نومبر کو بعد نماز عشاء ایوان اقبال میں ہونے والے ناموسِ مصطفی ﷺ سیمینار کی تیاریوں کے سلسلہ میں بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے جد جہد انسان کی بہت بڑی سعادت ہے۔

ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے رسول ﷺ کی توہین کسی حال میں برداشت نہیں کر سکتا۔جس معاشرے میں آدابِ رسالت کو فروغ دیا جاتا ہے وہاں رحمتِ خداوندی کا نزول ہوتا ہے۔ اور جہاں توہین رسالت جیسے برے افعال سرزد ہوں وہاں نحوستیں برستی ہیں اور عذاب آنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کے لئے قانون سازی نہ کی گئی تو امن عالم خطرہ میں پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

26 نومبر کو ہونے والا ناموسِ مصطفی ﷺ سیمینار مقامِ مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا حکمران 295c کی تبدیلی اور آسیہ ملعونہ کی رہائی کے لئے ڈالا گیا بیرونی دباؤ مسترد کر دیں آسیہ ملعونہ مبینہ گستاخ عورت ہے جس کو سزا دینے سے گستاخانہ کلچر کی کمر ٹوٹے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل نے کہا پاکستان ناموس رسالت کے تحفظ ہی سے خوشحال ہو سکتا ہے۔

مولانا محمد فرمان علی جلالی نے کہا بچے بچے کو ناموسِ رسالت پر پہرا دینے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ اجلاس میںسانحہ درگاہ شاہ نورانی اور بھمبر سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد جلالی، مولانا محمد زاہد قادری، مفتی محمد نسیم سیالوی، مولانا محمد آصف رضا قادری، مولانا محمد صدیق عثمانی، مولانا محمد اکرم سلطانی، مولانا محمد جاوید سیالوی، مفتی محمد شاہد رفیق مدنی، مولانا سید محمد ابو بکر عمار، مولانا قاری محمد عبد الغفار گجر ، محمد جمیل ساجد، مولانا محمد مجاہد سعیدی، مولانا محمد اشفاق عباسی، پروفیسر محمد فاروق اعظم، مفتی محمدانعام الرحمن نوری، ڈاکٹر بلال قادری، مولانا محمد فیاض قادری، مولانا محمد یونس قادری حافظ محمد زوہیب جلالی، محمد شعیب ڈار ظہوری، مولانا محمد ریاست جلالی، قاری محمد صفدر جلالی، محمد آصف علی جلالی، محمد شاہد عزیز سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام و ذمہ داران نے شرکت کی