جہانگیر بدر پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن تھے، میں نے ان کے ساتھ مل کر آمریت کے خلاف جدوجہد کی، چوہدری سرور

جہانگیر بدر نے سزائیں قبول کیں لیکن آمریت کے سامنے نہیں جھکایا، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مرحوم جہانگیر بدر پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن تھے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے ان کے ساتھ مل کر آمریت کے خلاف جدوجہد کی جہانگیر بدر نے سزائیں قبول کیں لیکن آمریت کے سامنے نہیں جھکایا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ شریف برادران نے اس ملک کو لوٹا جس کا اعتراف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کرچکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سیدھی سی بات ہے کہ پارلیمان سے ایسا قانون پاس کروایا جائے جس کے تحت اگر کوئئی اپنے اثاثے ڈکٹیٹر نہ کے تو اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوںنے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔(اے ملک)