Live Updates

بہاولپور،تحریک انصاف انتشار کی سیاست چھوڑ کر جمہوری سیاست کرے، بلیغ الرحمن

عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن کا منشور ہے وفاقی وزیر مملکت کی اقبال ایڈوکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 21:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت امور کابینہ ،تعلیم و داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیر و ترقی پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے ،تحریک انصاف انتشار کی سیاست چھوڑ کر جمہوری سیاست کرے ۔ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کر کے ہر سو اجالا کرینگے۔

آئندہ جنرل انتخابات میںانتشاریوں کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ 2018تک پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شروع کئے گئے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بعد عوام کو مختلف جھوٹے حیلے بہانوں سے بیوقوف بنانے والی اپوزیشن پارٹی کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جھانگی والامیں اقبال ایڈوکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد علاقہ مکینوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں مزید کہا کہ عوا م وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی احتجاجی و انتشاری سیاست کو مسترد کر تے ہوے پاکستان اور جمہوریت کے حق میں ووٹ دیدیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات