بہاولپور، جماعت اسلامی نے خواتین کے لیے علیحدہ سپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

منگل 15 نومبر 2016 21:25

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں خواتین کے لیے علیحدہ سپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

قراداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں خواتین کے لیے علیحدہ سپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم تعمیرکیے جائیں تاکہ خواتین اپنی اسپورٹس سرگرمیاں باآسانی جاری رکھ سکیں نیز ان سپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیمز کا عملہ خواتین پر مشتمل ہو اور اسی طرح کوچز بھی خواتین ہوں تاکہ خواتین شعائر اسلام کی حدود میں رہتے ہوئے سپورٹس کی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں