تیمرگرہ، لوئر دیرکے کالجز اساتذہ کاپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مطالبات کی منظوری تک کلاسز بایئکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان

منگل 15 نومبر 2016 21:34

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) لوئر دیرکے کالجز اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مطالبات کی منظوری تک کلاسز بایئکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان اس حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج ثمر باغ ،لعل قلعہ میدان کے اساتذہ نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہر ہ سے ملاکنڈ ڈویژن پیکٹا کے صدر پر وفیسر جمشید خان ،جنرل سیکرٹری پروفیسر عمران اللہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج میدان کے صدر گوہر اور ثمر باغ ڈگری کالج صدر شیر عالم ،پر و فیسر احسان اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کالج اساتذہ کو ون سٹپ اپ گریڈیشن ، ٹیچنگ الائونس اور پروفیشنل الائونس دیا جائے بصورت دیگر 17نومبر کو ایکشن کمیٹی اجلاس میں ائیندہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور کالج اساتذہ صوبائی اسمبلی کا گیرائو بھی کر سکتے ہے