پہلے کہانی تھی رائے ونڈ سے دبئی اور جدہ اب یہ کہانی دبئی سے قطر چلی گئی ہے
جب شروع میں جھوٹ بول دیا جائے تو مزید جھوٹ بولنے پڑتے ہیں
منگل 15 نومبر 2016 21:34
(جاری ہے)
نواز شریف نے جو کچھ کیا اس پر ہم انھیں وزیر اعظم نہیں مانتے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواخلاقی طورپر7ماہ پہلے ہی استعفی دے دینا چاہئے تھا۔حکومت نے جوکچھ کارکنوںکے ساتھ کیااس کے بعدپارلیمنٹ نہیں جاسکتے۔پر امن احتجاج ہمارا حق تھا۔ لیکن مجھے نظربند کیا گیا، ہمارے کارکنان کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ہمارے ایک ایم این اے شیل لگنے سے بیہوش ہوئے۔پرویز خٹک وزیر اعلی ہیں ان پر اور کارکنوں پر بھاری شیلنگ کی ۔جو انھوں نے کیا ہے وہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔ایک سیاسی جماعت پرامن طریقہ سے وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کررہی تھی اور حکومت نے اس پر لاٹھیاں برسائیں ۔ کیا یہ قانون کے مطابق تھا۔کیا نواز شریف کا یہ رویہ جمہوری تھا حکومت نے معافی تک نہیں مانگی۔ اس لیئے موجودہ صورتحال میںہمارا پارلیمنٹ جانابنتاہی نہیں۔ہم نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم نہیں کرسکتے۔اورجب تک سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔عدالت کہہ رہی ہے کہ کیس کوطول نہیں دیں گے۔پانامالیکس کیس ساری قوم کے سامنے ہے۔ہم سپریم کورٹ کی مدد کریں گے۔تمام چیزیں عدالت میں آئیں گی۔ ترک صدر کی آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل شاہ محمود قریشی نے ترک سفیر سے ملاقات کی اور اس کے بعد ہم نے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر مشاورت کی ہے۔ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہم پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کرسکتے ۔ ایسی پارلیمنٹ میں نہیں جاسکتے جہاں کرپشن کیسزمیں ملوث وزیراعظم موجودہوں۔اس مین کوئی شک نہیں کہ ہماری سب سے زیادہ دوستی ترکی کے لوگوں سے ہے۔اگرلوگ چائنہ سے بھی زیادہ کسی سے پیارکرتے ہیںتو ترکی سے کرتے ہیں۔ ہم ترک صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ترک سفیر کی دعوت کی قدر کرتے ہیں ۔مگر پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔اگر حالات اچھے ہوتے تو ہم اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارے دوست آئیں اور ہم نہ جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاحال ترک صدر سے ملاقات کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہیمزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.