گڈانی شپ حادثے کی تحقیقات مکمل،رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرا دی گئی

منگل 15 نومبر 2016 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) گڈانی شپ حادثے کی تحقیقات مکمل،رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرا دی گئی، ترجمان وز ارت دفاعی پیداوار کے مطابق گڈانی شپ حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرا دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گڈانی میں کام کرنے والے مزدوروں کے حفاظتی اقدامات مکمل طور پر ناکافی پائے گئے جس پر کمیٹی نے مزدوروں کے حفاظتی اقدامات کے لیئے حکومت اور جہاز مالکان کی ذمہ داریاں تجویز کی ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی نے عملی حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیاجبکہ کمیٹی کی چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں شپ ری سائیکلنگ بورڈ گڈانی تشکیل دینے کی سفارش بھی کی ہے۔ جس کے مطابق مجوزہ بورڈ آئندہ حادثات کی روک تھام کے لیئے تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہو گا۔ گڈانی حادثے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کے علاوہ حادثے کے متاثرین ،فیملیز کے لیئے مالی معاونت کی بھی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے حکم پر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :