موجودہ صورتحال حال میں تمام بلوچ قبیلوں کے عمائدین اور سردار ،نوابو ںکو اتحاد و اتفاق کرنے کی ضرورت ہے،عبدالحکیم مری

منگل 15 نومبر 2016 21:34

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پنجگور کے معروف شخصیت اور مری قبیلے کے سرکردہ رہنما عبدالحکیم مری کے بانجھے کی شادی تقریب پنجگور کے سیاسی سماجی شخصیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب بلوچی روسم رواج کے مطابق حسب معمول12بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا ہے اس موقع پر مری قبیلہ کے تربت دیگر اضلاع میں آباد عمائدین نے بھی شرکت کیا بلوچی روسم رواج کے مطابق عبدالحلیم مری اپنے مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے بلوچستان کے اس صورتحال حال میں تمام بلوچ قبیلوں کے عمائدین اور سردار ،نوابو ںکو اتحاد و اتفاق کرنے کی ضرورت ہے بلوچ قوم ہمیشہ دھڑوں میں تقسیم در تقسیم کا شکار ہوکر چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے پسماندگی میں گہرا ہوا ہے جب تک ہم اتحاد اتفاق کا دامن نہیں تھامیں گے ہم بحیثیت قوم دنیا کے نقشے میں نہیں آئیں گی

متعلقہ عنوان :