ضلع کونسل سرگودھا کے انتخابات میں (ن) لیگ واضح اکثریت سے کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 21:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ضلع کونسل کی 9 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے، اقلیت میں 5 میں سے 3، کسان کی دو سیٹوں پر (ن) لیگ، ایک پر آزاد، جبکہ یوتھ کی سیٹ پر آزاد امیدوار نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی 9 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں یوتھ کی سیٹ پر صدام حسین نے 92 ووٹ لے کر پہلی، جبکہ کسانوں کی تین سیٹوں میں سے محمد اکبر نے 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کا تعلق مسلم لیگ (ن)، جبکہ مہر علی محمد لک 39 اور رائے فہد سلطان بھٹی 51 ووٹ لیے، یہ دونوں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر انہیں مسلم لیگ (ن) کی حمایت حاصل تھی، اسی طرح اقلیت کی 5 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، کامیاب ہونے والے امیدواروں میں یعقوب جلال رندھاوا 22، نورین ایوب 29، سرور مسیح 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ دو آزاد امیدواروں میں یوسف چوہان بھٹہ 21، ارشد مسیح 27 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔