Live Updates

لاہور، جہانگیربدرجمہوریت کے ہیروتھے،فرخ جاوید مون،شیخ عامر

جہانگیربدرجیسا جیالا پیپلزپارٹی کوکبھی نہیں ملے گا ،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 15 نومبر 2016 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں فرخ جاوید مون ،شیخ عامرنے جہانگیربدرکی وفات پرانتہائی افسوس اوردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیربدرصرف پیپلزپارٹی نہیں وہ جمہوریت کی جدوجہد کے ہیرواورسیاسی اثاثہ تھے جن کی سیاسی خدمات تمام جماعتوں کیلئے باعث فخرہیں ان کی کمی ہمیشہ بڑی شدت سے محسوس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون اورشیخ عامرنے جہانگیربدرکے گھرکے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیربدرجیسا جیالا پیپلزپارٹی کوکبھی نہیں ملے گا ،جہانگیربدرنے بھٹوخاندان کی تین نسلوں کیساتھ جمہوریت کیلئے جدوجہد جیلیں کاٹی اورکوڑے کھائے لیکن آمروں کی تلوارکے آگے کبھی سرنہیں جھکایا تھا اورہمیشہ ’’جیے بھٹواورجمہوریت زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیربدرپیپلزپارٹی کے جیالوں کوسوگوارکرگیا ،جہانگیربدرایک عوامی سیاست دان تھے اورجمہوریت کی جدوجہد کے ہیروتھے ،اللہ تعالٰی ان کے گھروالوں کوصبراورجہانگیربدرکوجواررحمت میں جگہ دے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات