آئی جی خیبر پی کے نے کوہاٹ میں پولیس اسسٹنس لائن اور تنازعات کے حل کے کونسلوں کی نئی تعمیر شدہ کمپلیکس کا افتتاح کردیا
منگل 15 نومبر 2016 21:37
(جاری ہے)
اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے شروع کردہ اصلاحات اور عوام کی بہتر خدمت کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات پر فورس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پولیس اسسٹنس لائن کا بنیادی مقصد کوہاٹ کے شہریوں کو بہترین، آسان اور آرام دہ ماحول میں پولیس سے متعلق روزمرہ معاملات میں خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس اسسٹنس لائن کوہاٹ میں عوام کو چوری، گم شدہ، اشیاء کی رپورٹنگ، کرایہ کے عمارتوں کی رپورٹنگ، قومی شناختی کارڈ کی تصدیق، گاڑیوں کے دستاویزات کی تصدیق، پولیس کیرکیٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق، پولیس سیکورٹی کلیرنس سرٹیفکیٹ، گم شدہ بچوں اورقانونی مشوروں کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ پولیس اسسٹنس لائن اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جہاں ایک چھت کے نیچے عوام کو پولیس سے متعلق روز مرہ معاملات اورمسائل حل کرنے کی خدمات مقررہ وقت کے اندر مختصر ترین وقت میں فوری فراہم کی جارہی ہے۔ اسی طرح پولیس اسسٹنس لائن میں مندرجہ بالا خدمات کے بارے میں جب ایک دفعہ درخواست پیش کیجاتی ہے تو پھر یہ پولیس اسسٹنس لائن کے عملے کی ذمہ داری بنتی ہے۔کہ وہ اس میں ہونے والی پیش رفت کا فالو آپ کریں اور مقررہ وقت کے اندر مطلوبہ کاروائی کے عمل کو یقینی بنائیں۔ پولیس اسسٹنس لائن کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے کہا کہ پولیس اسسٹنس لائن شروع کرنے کا فیصلہ عام شہریوں کو پولیس سے متعلق اپنے روزمرہ درپیش مسائل و مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے دوران آئی جی پی اور شرکاء کو تنازعات کے حل کے کونسل کے فرائض اور کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ 2014 میں اپنے قیام سے لیکر کوہاٹ کے کونسل میں مجموعی طور پر 557 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں 413 تنازعات فریقین کے باہمی رضامندی سے احسن طریقے سے حل کئے گئے۔18 تنازعات قانونی کارہ جوئی کے لیے آگے بھیجوائے گئے۔ جبکہ 126 تنازعات پر کاروائی جاری ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پی اورشرکاء نے کوہاٹ ڈی آر سی کے ممبران کے گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پی نے کہا کہ عام کریمینل جسٹس فورموں میں بے تحاشا مقدمات کی وجہ سے انصاف کی سستی اورفوری فراہمی کو یقینی بنانا بہت مشکل ہو گیا تھا۔ اور اُمید ظاہر کی کہ ڈی آر سی کوہاٹ تنازعات کے پُر امن تصفیے کے لیے عوام کی خدمت بہتر اندازمیں جاری و ساری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.