لاہور،ایف آئی اے پنجاب نے ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی دھندہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،

30 لاکھ روپے سے زائد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کرکے مقدمہ درج

منگل 15 نومبر 2016 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب نے گلبرگ کے علاقے میں ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی دھندہ کرنے والے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ گلبرگ کے علاقے میں ہنڈی حوالے کے غیرقانونی دھندہ کے ذریعے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید خان ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر گلبرگ کے علاقہ میں قائم دفتر پر چھاپہ مار کر 30 لاکھ 15ہزارروپے اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انکشافات متوقع ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :