لاہور،شہر کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

منگل 15 نومبر 2016 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں شہر کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس نے فلیگ مارچ کیا جس میں دیگر فورسز کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں ڈی ایس پی رانا اقبال کی سربراہی میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

مارچ میں پولیس کے علاوہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

ڈی ایس پی رانا اقبال نے کہا ہے کہ شہر میں پولیس کے فلیگ مارچ کا اصل مقصد لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور پولیس کے مابین اعتماد بحال کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے فلیگ مارچ سے شہر کے امن و امان کے قیام پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :