پشاور،سی پیک کے حوالے سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی اے پی سی

وفاقی حکومت کی جانب سے بدقسمتی سے کسی بھی وعدہ اور یقین دہانی کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا،عملی طور پر کوئی بھی نقشہ اور خاکہ موجود نہیں , خیبر پختونخوا حکومت، صوبائی اسمبلی،تمام سیاسی جماعتیں اور غیر سیاسی و غیر سرکاری ادارے CPECکے حوالے سے ایک صف میں ہیں , مرکزی حکومت خیبر پختونخوا کو جائز حصہ نہیں دیتی تو متفقہ طور پر تمام آئینی ، سیاسی ،قانونی اور اخلاقی راستے اختیار کریں گے، سنہری موقع کو کسی طور نہ ضائع کریں گے نہ سیاست کی بھینٹ چڑھنے دیں , خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے تمام زیر تعمیر منصوبوں کوCPECکا حصہ قرار دے کر ان کی تکمیل کو پہلی ترجیح میں رکھا جائے، اے پی سی کا اعلامیہ