ایف بی آر کے گریڈ18اور 17کے 17پی سی ایس افسران کے تقرر و تبادلے

منگل 15 نومبر 2016 21:52

ایف بی آر کے  گریڈ18اور 17کے 17پی سی ایس افسران  کے تقرر و تبادلے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے گریڈ18اور 17کے 17پی سی ایس افسران کے مختلف علاقوں میں تقرر و تبادلے کر دیئے جبکہ ادارہ کی محکمانہ طریقہ کار کے ذریعے منتخب ہونے پرپاکستان کسٹمرزکے 7افسران کو100فیصدپرفارمنس الاؤنس دینے کی منظوری دیدی ۔ایف بی آرسے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آرکے 17پی سی ایس افسران نے مختلف عہدوں کے چارج چھوڑکرنئے چارج سنبھال لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں گریڈاٹھارہ کے محمدسعیدوٹو،علی عباس،جاویدسرورشیخ،یاسروہاب،رضوان محبوب،محمدنعمان ،غلام حیدر،سیدعطاربانی ،صابرجمیل اورگریڈسترہ کے کریم عادل عبیداللہ ،سیدطلحہ سلمان ،مریم خالد،فرحت خان ،محمدفیضان ،شاہ فیصل اوراشرف علی شاہ شامل ہیں جبکہ ادراے کے محکمانہ طریقہ کارسے منتخب ہوکرایف بی آرنے ماڈل کسٹم کو۔۔۔پشاورکے 7انسپکٹرجن میں عامرغزل ،عصمت کمال،فریدخان،محمدزمان ،عبدالوحید،مظہرعلی ،انعام خان کوسوفیصدپرفارمنس الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :