قطری شہزادے کی بخشیش والا راز پہلی بار قوم کے سامنے آیا: عوامی تحریک
میاں نواز شریف اب تک یہی کہتے رہے ہم جدی پشتی صنعت کار اور کھاتے پیتے لوگ ہیں قطری شہزادے نے تحفے کی رقم بریف کیس میں یاکسی بنک اکائونٹ میں جمع کروائی،اسکا پتہ بھی چلنا چاہیے وزارت عظمیٰ کے منصب کی تذلیل ہو رہی ہے،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،مخدوم ندیم ہاشمی
منگل 15 نومبر 2016 21:52
(جاری ہے)
بشارت جسپال نے کہاکہ وزیر اعظم نے دو بار قوم سے خطاب کیا ،ایک بار پارلیمنٹ میں خطاب کیا مگر تینوں مرتبہ قطری شہزادے کی بخشیش کا ذکر نہیں کیا،یہ کون سے شہزادے ہیں جو کبھی لندن کے قرضے اتارنے کیلئے لاکھوں ڈالرز بھجوا دیتے ہیں کبھی کروڑوں کی بلٹ پروف گاڑیاں تحفے میں دے دیتے ہیں ۔
شریف خاندان کسی روز ان شہزادوں سے پاکستان کا قرضہ اتارنے کی درخواست بھی کر دے ،اگر ایسا ہو جائے تو پاکستان کے عوام انکے سارے جرائم نظر انداز کرنے پر تیار ہو جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ میاںنواز شریف کی طرف سے دولت کے ذخائر کے ماخذ بتانے کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا جا رہا ہے یقینا میاں شریف کی روح بھی سر پکڑ کر بیٹھی ہو گی ۔مخدوم ندیم ہاشمی نے کہاکہ قطری شہزادے کی طرف سے ملنے والی بخشیش پر صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے ’’شرم تم کو مگر نہیں آتی‘‘۔ رہنمائوں نے ایک سوال کرتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادے نے 70کی دہائی میں تحفے کی رقم بریف کیس میں دی یا کسی بنک اکائونٹ میں جمع کروائی اور پھریہ رقم کس کے دستخطوں سے بنک سے نکالی گئی یہ دستاویزات بھی خط کا حصہ ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.