راولپنڈی، جاپانی شہری پراسرار طور پر ہوٹل کے کمرے میں دم توڑ گیا

ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے والدہ کو ابدی نیند سلا دیا ،خودکشی کی کوشش میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا

منگل 15 نومبر 2016 21:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) تھانہ کینٹ کے علاقے میں جاپانی شہری پراسرار طور پر ہوٹل کے کمرے میں دم توڑ گیا جبکہ تھانہ نیوٹائون کے علاقے میں ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے والدہ کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ خودکشی کی کوشش میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا اورپشاور روڈ پرجواں سال طالبعلم ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا اطلاعات کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع رائل سعید ہوٹل میں رہائش پذیر جاپانی شہری اپنے کمرے کے باتھ روم میں مردہ پایا گیا بتایا گیا ہے کہ کمرے میں گرنے کی آواز سن کر جب دیکھا گیا تو ’’اوٹا اکیرا‘‘(OTA-AKIRA) مردہ حالت میں پرا تھا جس کے ماتھے پر چوٹ لگی تھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی6نومبر سے مذکورہ ہوٹل میں مقیم تھا اور فرحت نامی پاکستانی کے ساتھ مل کر جاپان سے گاڑیاں یہاں لا کر فروخت کرتا تھا پولیس نے فرحت نامی شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس کے بارے میں یہ بتایا گیاہے کہ وہ بھی21سال جاپان رہا اور گزشتہ دنوں دونوں مری بھی گئے تھے تاہم واقعہ کیاطلاع ملتے ہی جاپانی سفارتخانے کی2اہلکار بھی موقع پر پہنچ لے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش ان کے حوالے کر دی گئی ادھر تھانہ نیوٹائون کے علاقے سٹلائیٹ ٹائون میں نشے کے عادی بیٹے ریحان مغل نے چھریوں کے وار کر کے اپنی والدہ مسماة رخسانہ رشید کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ ریحان مغل نے بعد ازاں خود کو بھی چھریاں مار لیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی کے بھائی عمران مغل کے مطابق اس کا بھائی نشے کی گولیاں استعمال کرتا تھا ادھر پشاور روڈ پر نجی سکول کے امتحانی مرکز میں امتحان سے گھر واپسی کے دوران جواں سال جواد سکنہ جھنگی سیداں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر خالق حقیقی سے جا ملا ۔

متعلقہ عنوان :