سکھر، نیو ٹیک ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے، احسان منگی

ڈائریکٹر سندھ کالج آف سائنس ، کامرس اینڈ ٹیکنالوجی سکھر

منگل 15 نومبر 2016 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سندھ کالج آف سائنس ، کامرس اینڈ ٹیکنالوجی سکھر کے ڈائریکٹر احسان منگی نے کہا ہے کہ نیو ٹیک نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ہنرمندی کے مختلف کورسز کے امتحانات شفاف طریقہ سے جاری ہیں نیو ٹیک نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پروگرام فیز تھری اور نیو ٹیک کے زیراہتمام جاری امتحانات کے سلسلے میں امتحانی سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر نیو ٹیک لاڑکانہ ریجنل آفس کے عبدالستار ، غلام مرتضی ٰ ، ایاز مھر ، یونس ملک اور دیگر بھی موجود تھے امتحانات میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی احسان منگی نے کہا کہ نیو ٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کی قیادت میں ادارہ ملک بھر میں نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے تربیتی کورس کرائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :