مردان کے اساتذہ کا اپ گریڈیشن اوردیگرمطالبات کے حق میں احتجاج اورکلاسزکا بائیکاٹ

منگل 15 نومبر 2016 21:58

مردان۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ضلع بھر کے کالج اساتذہ نے اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کے حق میںزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور کلاسوں سے احتجاجاً بائیکاٹ کیا‘ مختلف کالجوں جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے علاوہ ، لوندخوڑ ،تخت بھائی ،خیر آباد ،بخشالی ،گڑھی کپورہ ،کاٹلنگ ،بابوزئی ،طورو، اورگرلز کالج سمیت سینکڑوں اساتذ ہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے پریس کلب تک مارچ کیا کالج اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے‘ مظاہرے کی قیادت پیکٹاکے ڈویژنل صدرپروفیسر سرتاج صافی کر رہے تھے۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء جب پریس کلب پہنچے تو اس نے جلسے کی شکل اختیا رکرلی جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سرتاج صافی، پروفیسرنورالاسلام،پروفیسراورنگزیب شیرازی،پروفیسر گل حسین،پروفیسر مسرت شاہ،اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2006ء میں حکومت نے ہمارے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا لیکن تا حال کالج اساتذہ اپنے جائز حق سے محرو م ہیں جس کے باعث ان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ ٹیچنگ الاؤنس ،پروفیشنل الاؤنس، ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس سے تاحال محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبے کے دیگر اداروں کے تمام ملازمین کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ پروفیسر سرتاج صافی نے کہا کہ حکومت ہمیں نظر انداز کر رہی ہیں جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی تھی لیکن حکومت نے تعلیمی ایمر جنسی کا مزاق اڑاتے ہوئے کالج اساتذہ کو اپنے جائز حقوق سے محروم رکھا اور آج تک اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیںجو موجوہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مقررین نے کہا کہ احتجاج کا سلسلہ مطالبات کے حل تک جاری رہیگا اور مرکزی قیادت اور اور ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کیاجائے گامقررین نے حکومت پر زور مطالبہ کیا کہ انکے مطالبات فل الفور حل کیا جائے بصورت دیگر وہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے پیکٹا کے مرکزی قیادت کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی دلائی۔

متعلقہ عنوان :