حکومت جنوبی وزیرستان میں زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت فاٹا

منگل 15 نومبر 2016 21:58

ٹانک۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) حکومت جنوبی وزیرستان میں زراعت کی بہتری کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ واپس جانیوالے ٹی ڈی پیز کے لئے بنجر زمینوں کو ہموار اور قابل کاشت بناکر لدھا اور مکین کے کسانوں میں مفت گندم تخم کی تقسیم جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر فاٹا خدایار خان نے جنوبی وزیرستان ایگریکلچرل آفس میں تحصیل لدھا،مکین اور ایف آر بیٹنی کے کسانوں میں مفت گندم تخم کی تقسیم کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگریکلچر ایجنسی آفیسر جنوبی وزیرستان حذب اللہ گنڈہ پور،دل فراز خان بیٹنی اور قاسم خان وزیر بھی موجود تھے،انکا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں تحصیل لدھا اور مکین کے اوپن ایریا میں ایک ایکڑ سے تین ایکٹر اراضی کے حامل زمینداروں کے لئے اسکو ہموار اور قابل کاشت بنا کر ان میں مفت معیاری گندم تخم کی تقسیم کی جارہی ہے، ڈپٹی دائریکٹر کا کہنا تھا کہ آف سیزن ویجیٹیبل ٹنل کے متعارف ہونے کے بعد وہاں پر ٹی ڈی پیز کے لئے پورا سال سبز یاں دستیاب ہونگی،ڈپٹی ڈائریکٹر نے جنوبی وزیرستان ایگریکلچر آفس کی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :