فر نٹئیر کور خیبر پختونخواہ کے زیر نگرا نی عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی

منگل 15 نومبر 2016 21:58

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)فر نٹئیر کو ر خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام لوئر اورکزئی ایجنسی کے تین قبیلو ں اتما ن خیل، بیزوٹ اور پیروز خیل کے 9 سو سے زائد خاندانوں کو اپنے آبا ئی علاقوں میں واپس بھیج دیا گیا ۔ ان متاثرہ خاندانوں کو دنا خولہ، ابلن، سرہ میلہ اور پتو میلہ کے علاقوں میں واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فر نٹیئر کو ر نے لوئر او ر کزئی ایجنسی کے علا قے چمن جنہ میں رجسٹر یشن اور روانگی پوائنٹ قا ئم کیا جہاں سے متاثر ہ خاندان تصدیق اور ر جسٹر یشن کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیج دیئیگئے ۔ رجسٹر یشن اور روانگی پوا ئنٹ پر ہر طر ح کی سہو لیات فر اہم کی گئیں تھیں اور مکمل انتظامات کئے گئے تھے تا کہ متا ثرین کو آسانیا ں فر اہم کی جا سکے۔ اس مو قع پر واپس جا نے والے خا ندانوں نے فر نٹیئر کو ر کے کر دار کو سراہا۔یا د رہے کہ واپس جا نے والے خاندانوں کے لئے فر نٹیئر کو ر خیبر پختو نخواہ کی طر ف سے ان کے آبا ئی علا قوں میں آبادکا ری جا ری ہے تا کہ یہ لو گ واپسی کے بعد ایک نئی زند گی گزار سکے اور ملک و قوم کی تر قی اور خو شحالی میں بھر پو ر کر دار ادا کر سکے۔