مبینہ بھتہ خوروں کے شیخ زبیر نامی تاجر پر تشدد کیخلاف لنڈا بازار کے تاجروں کا شدید احتجاج

حاجی نعیم بادشاہ کی قیادت میں احتجاج میں تاجروں نے ٹائرنذر آتش کرکے شدید نعرے بازی کی‘ نولکھا پولیس نے واقعہ کودوگروہوں کے درمیان جھگڑا قراردیدیا

منگل 15 نومبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مبینہ بھتہ خوروں کے شیخ زبیر نامی تاجر پر تشدد کیخلاف لنڈا بازار کے تاجروں کا شدید احتجاج‘صدر انجمن تاجران لنڈا بازار حاجی نعیم بادشاہ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے ٹائرنذر آتش کرکے شدید نعرے بازی کی جبکہ نولکھا پولیس نے واقعہ کودوگروہوں کے درمیان جھگڑا قراردیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تاجروں نے ٹائرنذرآتش کرکے لنڈا چوک کو ٹریفک کیلئے بند کیے رکھا،احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی صدر انجمن تاجران لنڈا بازار حاجی نعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایاز،نواز اور اکبر خان نامی مبینہ بھتہ خوروں نے شیخ زبیر نامی تاجرکو بھتہ نہ دینے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی آنکھ پھوڑ دی جبکہ تھانہ نولکھا پولیس مبینہ بھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی دوسری جانب تھانہ نولکھا کے ایس ایچ او اشفاق خان نے سٹی فورٹی ٹو کوبتایا کہ دوگروپس کے مابین جھگڑا ہوا ہے متاثرہ فریق نے دوسریگروپ کیخلاف بھتہ خوری کی درخواست دیدی۔انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :