آپریشن ضرب عضب سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں،آرمی چیف

دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ، مقصد کے حصول کے قریب ہیں آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا ہے،جنرل راحیل شریف کا لی و جنوبی وزیرستان کا دورہ ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

منگل 15 نومبر 2016 22:05

آپریشن ضرب عضب سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں ،دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ، مقصد کے حصول کے قریب ہیں، ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی چیف نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا، آرمی چیف کو فاٹا میں استحکام، عارضی بے گھر افراد کی واپسی، فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں اور آپریشنز میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے خطے میں استحکام کے لیے قبائلی عمائدیں کے تعاون کو سراہا، آرمی چیف نے نقل مکانی کرنے والوں کی طے شدہ وقت میں واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے چک ملائی میں نو تعمیر شدہ آرمی پبلک سکول کا دورہ بھی کیا،اسکول کے دورے کے دوران آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھی، آرمی چیف کی اہلیہ نے قبائلی خواتین کے اجتماع میں بھی شرکت کی، آرمی چیف کی اہلیہ نے قبائلی خواتین کی قربانیوں کو بھی سراہا، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کیا۔

(وقار )