Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس

شریف خاندان کے سپریم کورٹ میں تاخیری حربوں پر گہری تشویش کا اظہار ہر جھوٹ کا پردہ چاک اور حقائق قوم کے سامنے لیکر آئیں گے،اجلاس میں عزم

منگل 15 نومبر 2016 22:05

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس میں شریف خاندان کے سپریم کورٹ میں تاخیری حربوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نون لیگ عدالت کی معاونت کی بجائے اسے گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔وزیر اعظم اور انکے خاندان کی حتمی کوشش احتساب سے فرار ہے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شریف خاندان کے ہر نئے بیان سے نیا جھوٹ سامنے آرہا ہے ۔ہر جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے لیکر آئیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات