آر پی او راولپنڈی کا ٹریفک کی ابتر صورتحال کا نوٹس

سی ٹی او راولپنڈی کو 3دن میں نیا ٹریفک پلان ترتیب دینے کا حکم شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے فوری خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

منگل 15 نومبر 2016 22:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے راولپنڈی میں ٹریفک کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی کو 3دن میں نیا ٹریفک پلان ترتیب دینے کا حکم دیا ہے اور ہدائیت کی ہے کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیں یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں جاری کیں جس میں سی پی او اسرار احمد خان ،ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق ،ایس ایس پی آر آئی بی سکندر حیات ،ایس پی لیگل رانا محمد الیاس ،ایس پی سیکورٹی سید حسیب شاہ ،اور سی ٹی اوشاہد یوسف نے شرکت کی آر پی او نے امن ومان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس ٹرنینگ سکول روات اور پنجاب کانسٹیبلری روات سمیت ضلع بھر کی اہم تنصیبات کے سیکورٹی سخت کرنے کا بھی حکم دیا قبل ازیں سی پی او نے پولیس ٹرنینگ سکول روات اور پنجاب کانسٹیبلری روات سمیت ضلع بھر کی اہم تنصیبات کے سیکورٹی انتظامات پر آر پی او کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر آر پی اونے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس ٹرنینگ سکول روات اور پنجاب کانسٹیبلر ی روات سمیت ضلع بھر کی اہم تنصیبات کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کسی غفلت ولاپرواہی کو مظاہرہ نہ کیا جائے دوارن میٹنگ میںسی ٹی اوراولپنڈی کو ہدایت کی کہ راولپنڈی شہر کے ٹریفک کی صورتحال کافی خراب ہے انتظامیہ سے مل کر ناجائز تجازوات کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور بلخصوص مری روڈ ،کینٹ اور کمرشل ایریاز میں کسی قسم کی بھی ٹریفک کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے ٹریفک افسران پر مشتمل سپیشل پٹرولنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائے انہوں نے سی ٹی اوراولپنڈی کو 3دن کے اندر راولپنڈی شہر کا ٹریفک پلان تیا ر کئے جانے کا حکم دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی میں اعوام الناس کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے

متعلقہ عنوان :