کوئٹہ، خان جیلانی خان اچکزئی کی چھٹی برسی میں لو گوں نے بھر پور شرکت کرکے وطن دوستی، قوم دوستی کاثبوت دیا،عوامی نیشنل پارٹی

منگل 15 نومبر 2016 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں چمن، قلعہ عبداللہ کے غیور عوام تاجر برادری ، قبائلی زعماء نوجوانوں اور علماء کرام سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہید پشتونخوا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی چھٹی برسی میں تمام مکاتب فکر کے لو گوں نے بھر پور شرکت کرکے وطن دوستی، قوم دوستی کاثبوت دیا اور شہید خان کی وطن اور قوم کیلئے دی گئی لازوال قربانی کے اعتراف کے طور پر نہ صرف چمن ، قلعہ عبداللہ جبکہ پشتونخوا وطن کے طول وعرض میں ان کی برسی کے موقع پر انہیں خرا ج عقیدت پیش کیا بیان میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل چمن کی تنظیم کے ذمہ داران اور کارکنوں کو شاندار انتظامات ، تنظیمی ذمہ داریوں، فعال ، متحرک اور تنظیم ربط پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منظم اور فعال تنظیم ہی کی بدولت اکابرین کے متعین کر دہ اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ا پنے قومی ہیروز،ملی اتلان ، ادیبوں، شاعروں اور لیکوال کے ایام عقیدت واحترام کے ساتھ منانا اور ان کے متعین کر دہ اہداف کے حصول کو مقصد اور مر ام بنا تے ہوئے ہر ممکن جدوجہد کرنا قومی ملی وطن فریضہ ہے لہٰذا یہ آمر خوش آئند ہے کہ پشتونوں کو اپنے حقیقی قومی قیادت کی ادراک ہو چکا ہے پارٹی قیادت اس عہد کا اظہار کر تی ہے کہ پشتونوں کے قومی ارمانوں کی تکمیل کیلئے قربانی اور جوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :