تمبو، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کے عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری

منگل 15 نومبر 2016 22:06

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) نصیرآباد میں بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کے عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میں بھی منتخب نمائندوں نے اپنے دفاتر کو مکمل تالے لگا کر احتجاج کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کے باعث ڈیرہ مرادجمالی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا سیوریج کی نالیوں سے پانی روڈوں پر آگیا اور شہر میں گندگی کے باعث تعفن پھیلنے لگا چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میرغلام نبی عمرانی وائس چیئرمین راناخان مغیری ،اور دیگر کونسلران ملک غلام رسول سولنگی،اعجاز ڈومکی،مولاحسن جتک،سومرخان منگریو،ڈاسومل ،مہندرکمار عرف ٹونی،جعفرسولنگی ،جانب دھرپالی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ دے کر صوبائی حکومت کی جانب سے ذیادتی اور ناانصافی کی جارہی ہے اس نظام سے مقامی سطح پر عوام کے مسائل اور مشکلات حل ہوسکتے ہیں مگر حکومت اور بیوروکریسی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے اور ہمیں بے اختیار رکھکر مفلوج کیا جارہا ہے اور مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات حل نہ ہوئے تو ہمارا غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج جاری رہے گا جبکہ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے منتخب نمائندوں کے ہڑتال کے باعث ڈیرہ مرادجمالی شہر میں صفائی کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور مین بازار میں واقع سیوریج کا گندا پانی قومی شاہراہ پر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے گندگی اور کتوں کی ہلاکت کے باعث شہر میں تعفن پھیلنے لگا جس کے باعث شہریوں اور کاروباری حضرات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں -کے حوالے سے فوری نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ شہری اس اذیت سے نکل سکیں ۔