محرم الحرام کی طرح شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے،ڈی سی او راولپنڈی
منگل 15 نومبر 2016 22:08
(جاری ہے)
اجلاس میں سی پی اسرار حمد عباسی ، ای ڈی او ایف اینڈپی رائو عاطف ررضا، اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن ، اے سی صاحبان، ڈی ایس پیز ، ڈائریکٹر ریسکیو1122 ڈاکٹر عبدالرحمن ، ڈی او سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ، ٹی ایم اوز سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔
ڈی سی او طلعت محمود گوندل نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور ٹی ایم اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور جنریٹرز کے انتظامات کیے جائیں تاکہ بجلی کا شارٹ فل ہونے کی وجہ سے کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی اور کسی کے ساتھ کوئی روح رعایت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او راول ٹائون کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنے فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کسی بھی دشوار ی کا سامنا نہ کرناپڑیں ۔ اس موقع پر سی پی او اسرار احمد عباسی نے کہا کہ ٹریفک پلان جلد مرتب کیا جائے اور اس کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائے تاکہ چہلم کے موقع پر لوگ آنے جانے کے لیے روٹس کا تعین کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.