ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کی پالیسی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندے ہراساں کر رہے ہیں ‘ہومیوفارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن

منگل 15 نومبر 2016 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ہومیوفارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پروفیسرڈاکٹر عشرت نعیم بھٹی نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندے قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘صوبائی حکام فوری اس امر کا نوٹس لیں بصورت دیگر پنجاب بھر کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ذمہ داران کے دفاتر کا گھیرائو کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ پی سی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہونے پر پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔