پولینڈ کے سابق صدراور اہلیہ کی قبر کشائی ، میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

سابق صدر 2010ء میں وفد کے ہمراہ روس جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے

منگل 15 نومبر 2016 22:10

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پولینڈ کے سابق صدرلیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی کر کے میتوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی کے بعد ان کی میتوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس حیران کن اقدام کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تصدیق ہو سکے کہ قبر میں سابق صدر کو ہی دفن کیا گیا تھا یا نہیں ۔

استغاثہ کے مطابق قبر کشائی کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔سابق صدر 2010ء میں ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے کہ ان کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

حادثے میں کل 96 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ متعلقہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکا خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

نومبر2015 میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیردفاع انتونیو نے نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو اس حادثیکی دوبارہ سے تحقیقات کرے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حادثے میں طیارے کے ملبے پر دھماکہ خیز مواد کے نشانات تھے۔دوسری جانب پولینڈ کے وزیردفاع کی جانب سے طیارے حادثے کے متعلق خدشات کو ماسکو تحقیقاتی ٹیم نے مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :