چین کاملاوی میں قومی فائبر منصوبہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

منگل 15 نومبر 2016 22:10

لیلونگ وی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین ملاوی میں انٹرنیٹ اور بینڈ وتھ رابطہ سازی کے قومی منصوبہ کیلئے قومی فائبر منصوبہ کیلئے رعائتی قرض جاری کر ے گا، مذکورہ معاہدے کے تحت چین ملاوی کو 23ملین ڈالرز کا قرض فراہم کرے گا۔ملاوی میں چینی سفیر وانگ شٹنگ اور ملاوی کے وزیرخزانہ گوڈال گونڈوے کے مابین معائدے پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی سفیر نے کہاکہ ملاوی ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے پیچھے ہے،اس ملک نے دنیا میں اپنا کردار ادا کرنا ہے جو کہ انٹرنیٹ کی ترویج سے ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا منصوبہ کی تکمیل سے یہاں کی معیشت کو فروغ ملے گا،انٹرنیٹ کی بنیاد پر معیشت سازی پیداواری عمل کو بڑھائے گی اور کاروبار کرنے کے روائتی طریقوں کو تبدیل کیا جائیگا،ایک ذرعی ملک ہونے کے ناطے ملاوی انٹرنیٹ سے کسانوں کو مدد فراہم کرسکتا ہے،بالخصوص عالمی مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے چھوٹے کسانوں کی معاونت کی جاسکتی ہے،کسان اپنی مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بھی انٹرنیٹ بخوبی استعمال کرسکیں گے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :