چینی کمپنی علی بابا نے امریکی انتخابات میں عطیہ دینے کے الزامات مسترد کردیئے

منگل 15 نومبر 2016 22:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کیمعروف انٹرنیٹ ویب سائٹ علی بابا نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں بھاری رقم عطیہ دینے کے الزام کو مسترد کردیا،چینی میڈیا کے مطابق گذشتہ دنوںمیں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ علی بابا سمیت متعدد چینی مالیاتی اداروں اور فلم سٹار نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کروڑوں ڈالرز کا عطیہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

علی بابا کے علاوہ چائنہ من شینگ بنک،فوسن گروپ،ون فائونڈیشن اور فاکس کون کے بارے میں افواہیں گردش تھیں کہ انہوں نے امریکی انتخابات میں کروڑوں ڈالر کا عطیہ کیا ہے،معروف چینی فلمسٹار چائو وی کے بارے میں بھی افواہیں گردش میں تھیں کہ انہوں نے بھی امریکی انتخابات میں بھاری رقم کا عطیہ دیا۔علی بابا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کی افواہیں ہمارے مخالفین کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،ایسی افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی شدید ضروری ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :